انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا بل منظور

نیا دارالحکومت اقتصادی سرگرمیوں کا بھی مرکز ہوگا، وزیرمنصوبہ بندی


ویب ڈیسک January 18, 2022
انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا اعلان 2019میں کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا بل منظورکرلیا گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

انڈونیشیا کے وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کا نام نوسنتارا ہوگا جوبونیو آئی لینڈ میں واقع ہے۔ نیا دارالحکومت قوم کی شناخت اوراقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت کو جکارتا سے منتقل کرنے کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے عملدرآمد میں تاخیرہوئی۔

ماہرین نے دارالحکومت کی منتقلی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے لئے عوام سے رائے نہیں لی گئی اورنہ ہی ماحولیاتی حوالے کو مدنظررکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں