سعودی اتحاد کی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پربمباری 12 افراد ہلاک

فضائی کارروائیوں میں حوثی باغیوں کے گڑھ کونشانہ بنایا گیا، عرب اتحاد


ویب ڈیسک January 18, 2022
حوثی باغیوں نے حملے میں 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا:فوٹو:فائل

QUETTA: یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی اتحاد کی بمباری سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں مختلف مقامات پربمباری کی سعودی اتحاد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صنعا میں فضائی کارروائی کے دوران حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں سابق فوجی اہلکاربھی شامل ہے۔حوثی باغیوں نے عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں