سرفراز نے غصہ کیا تو گراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا شاہد آفریدی
اٹل فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا، شاہد آفریدی
LONDON:
سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفرازنے غصہ کیا توگراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، پی ایس ایل سیون ملتوی کر دی جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے، اٹل فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈیٹر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں اپنے وعدے کے مطابق رواں سال کوٸٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گیا ہوں، سرفراز احمد میرا فیورٹ کپتان ہے، سرفراز فیلڈ میں جان لگاتا ہے جو مجھے پسند ہے، سرفراز اور کوٸٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ کھیلنے کی خوشی ہے، میری کوشش ہوگی کوٸٹہ کو جتنا لڑا سکوں لڑواٶں۔
انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سرفراز احمد کی قیادت کو اچھے انداز میں سامنے نہیں لایا جا سکا، کوشش کریں گے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پزیرائی ملے، بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کو لڑنا سکھاؤنگا، کوشش ہوگی کہ کم سے کم غلطی کی جائے، کھلاڑیوں کو کپتان کے گیم پلان پر عمل کرنا ہوگا۔
کورونا کے حوالے سے حوالے سے سوال کے جواب میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جن کی تعداد 40 فیصد تک جا پہنچی ہے، لگتا یہ ہے کہ پی ایس ایل سیون کے موقع پر تماشائیوں کی تعداد کم کر دی جائے گی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ لیگ کو ملتوی کر دیا جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کو رکھا جائے، اسی طرح ایونٹ کا انعقاد ممکن ہے، ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ہے، کورونا سے احتیاط لازمی ہے، سرفراز نے اگر غصہ کیا تو گراٶنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، کپتان کا غصہ ہونا قدرتی عمل ہے، سرفراز کو اس کے اپنے اسٹاٸل سے کھیلنےدوں گا لیکن اس کے ساتھ ہی کپتان کو یہ محسوس نہیں ہونے دوں گا کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرا آخری اور حتمی فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون ون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب میرے پرزے جواب دے رہے ہیں، پہلے گھٹنوں کا درد ہوا، پھر جوڑوں میں تکلیف ہوئی، اب کمر کا مسئلہ آن کھڑا ہوا ہے، اب کرکٹ مقابلے بھی سخت ترین ہونے لگے ہیں، میں البتہ دیگر لیگز میں شرکت کرتا رہوں گا۔