پشاور ایئرپورٹ پر 10 کروڑ روپے کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

دو افغان نیشنل مسافر سونا بیگوں میں لے جا رہے تھے، ترجمان

دو افغان نیشنل مسافر سونا بیگوں میں لے جا رہے تھے، ترجمان - فوٹو:ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD:
ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران دبئی جانے والے مسافروں سے 9.9 کلو گرام سونا برآمد کرلیا۔


ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان نیشنل خاتون مسافر مسمات سہیلہ الکوزے اور حواد خالدی سونا 2 بیگوں میں لے جا رہے تھے تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تلاشی کے دوران مذکورہ سونا برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق سونے کی مالیت لگ بھگ 10 کروڑ 76 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے، ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مذکورہ سونے سمیت مزید کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
Load Next Story