امریکی ایئرلائنز کا حکومت سے ائیرپورٹس کے قریب 5G ٹیکنالوجی نہ لانے کا مطالبہ

5G ریڈار الٹیمیٹر میں مداخلت کرے گا جس کے نتائج کسی حادثے کی صورت میں بھی نکل سکتے ہیں، ایئرلائنز انڈسٹری

[فائل-فوٹو]

امریکا کی متعدد بڑی ایئرلائنز نے جوبائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ 5G ٹیکنالوجی کو ایئرپورٹس کے قریب نصب نہ کیا جائے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایئرلائنز نے ہوائی اڈوں کے قریب 5G ٹیکنالوجی کی تنصیبات سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسافروں، مال برداری اور سپلائی کے حوالے سے کئی اہم آپریشن متاثر ہونگے۔


یہ بات امریکا کی 10 بڑی ایئرلائنز کے ناظمین امور کی جانب سے دستخط کردہ خط میں کہی گئی جسے امریکا کے وفاقی ہوابازی ایڈمنسٹریٹر اسٹیفن ڈیکسن، ٹرانسپورٹ سیکریٹری پیٹ بٹیگیگ اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کردیا گیا ہے۔

خط میں مندرجات میں ایئرلائنز کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کے اس اقدام سے مسافروں، کارگو، ہماری معیشت اور آپرشنز پر جو اثرات مرتب ہونگے اُس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا۔

ایئرلائن انڈسٹری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 5G ٹیکنالوجی ریڈار الٹیمیٹر (بلندی کی پیمائش کا آلہ) میں مداخلت کرے گا۔ جس کے نتائج کسی حادثے کی صورت میں بھی نکل سکتے ہیں۔
Load Next Story