پرائمری اسکولوں کی بندش سے متعلق خبریں جعلی ہیں این سی او سی

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے ان جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی، این سی او سی

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے ان جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی، این سی او سی - فوٹو:فائل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے اومیکرون کے باعث پرائمری اسکولوں کی بندش سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی نے جعلی ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ منسلک کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پرائمری اسکولوں کی بندش سے متعلق جعلی خبرگردش کر رہی ہے۔


این سی او سی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے ان جعلی اکائونٹس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Load Next Story