
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 17 سالہ مغویہ کرن کو تلاش کر کے اُسے بازیاب کرایا۔
ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد کے حکم پر مسلم ٹاؤن پولیس نے اقدامات کیے گئے۔
مزید پڑھیں: لاہور کے اسپتال سے 17 سالہ لڑکی اغوا
مغویہ نے پولیس کو بیان دیا کہ 'میرا کزن کھانا کھلانے کے بہانے گاڑی میں لے کر فرار ہوگیا تھا'۔
واضح رہے کہ دو روز قبل والد کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس آنے والی لڑکی اسپتال کی حدود سے غائب ہوگئی تھی، جس کے بعد والد نے تھانہ مسلم ٹاؤن میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔