رواں مالی سال کے 6 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 475 فیصد اضافہ ہوا اسٹیٹ بینک

گزشتہ مالی سال کی نسبت 47.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پبلک انوسیٹمنٹ میں کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک January 19, 2022
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی مجموعی سرمایہ کاری 44 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز تھی، رپورٹ (فائل فوٹو)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 47.5 فیصد اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی مجموعی سرمایہ کاری 44 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز تھی جبکہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت 65 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز رہی۔

مزید پڑھیں: نئے مالی سال کے آغاز پر براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 47.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ میں دسمبر 2021 کے دوران ایک کروڑ 93لاکھ ڈالرز کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دورانیے میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 4 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی جبکہ دسمبر 2021 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 21 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہی۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2021 میں 15 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز کی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |