پپری پمپنگ اسٹیشن پرلوڈشیڈنگمتعددعلاقوںمیںقلت آب

32 گھنٹے بجلی بند رہنے کے باعث 14کروڑگیلن پانی فراہم نہیںکیاجاسکا


ایکسپریس July 10, 2012
32 گھنٹے بجلی بند رہنے کے باعث 14کروڑگیلن پانی فراہم نہیںکیاجاسکا

محکمہ نکاسی وفراہمی آب کے پپری پمپنگ اسٹیشن پر گذشتہ 32 گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہنے کے باعث 14 کروڑ گیلن پانی شہریوں کو فراہم نہیں کیا جاسکا اور متعدد علا قے پا نی کی قلت کا شکار رہے ، تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے پپری پمپنگ اسٹیشن پر کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی جانب سے اتوارکے روز صبح 4بجے سے پیر کی دوپہر 12 بجے تک 32 گھنٹوں کے لیے بجلی کی فراہمی بند رہی۔

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ان32 گھنٹوںمیں شہرکو14کروڑ گیلن سے زا ئد پانی فراہم نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے شہر کے متعدد علا قے جن میں لانڈھی ،کورنگی،ملیر،بن قاسم ،کورنگی کریک ، قیوم آباد ، کشمیر کالو نی ، اختر کا لو نی ، DHAاور ملحقہ علا قوں سمیت کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے صنعتی علا قے شا مل ہیں، قلت آب کا شکار رہے ، مزید براں گذشتہ کئی روز سے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی جانب سے روزانہ چار سے پا نچ گھنٹے لو ڈ شیڈنگ یا فنی خرابی کو جواز بنا کر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دھا بیجی ، گھارو ،ڈملو ٹی ،نارتھ ایسٹ کراچی اوردیگر پمپنگ اسٹیشنوں پر بھی بجلی کی فراہمی معطل کی جارہی ہے

جس کی وجہ سے شہر میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا، اس تمام صورتحال کے پیش نظر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے کراچی الیکٹرک سپلائی کا ر پو ریشن کی انتظامیہ سے تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے وہاں ٹیکنیکل و مستعدد اور چاک و چو بند عملہ تعینات کیا جائے جو کسی بھی فنی خرابی ہو جانے کے باعث فوری ٹھیک کر نے کی صلا حیت رکھتا ہو تا کہ پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی بلا تعطل جا ری رکھی جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں