ٹیسٹ کرکٹ ایوارڈ کیلیے فواد عالم کی 2 کارکردگیاں شارٹ لسٹ

انہیں جنوبی افریقہ سے کراچی ٹیسٹ میں 109 رنز اور ویسٹ انڈیز کیخلاف کنگسٹن میں 124رنز ناٹ آؤٹ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے

انہیں جنوبی افریقہ سے کراچی ٹیسٹ میں 109 رنز اور ویسٹ انڈیز کیخلاف کنگسٹن میں 124رنز ناٹ آؤٹ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
ٹیسٹ کرکٹ ایوارڈکیلیے فواد عالم کی 2 کارکردگیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔


کرک انفو ٹیسٹ پرفارمنس آف دی ایئر ایوارڈکیلیے فواد عالم کی 2 کارکردگیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، ان کا مقابلہ جو روٹ،ریشابھ پنت،کائیل میئرز،ڈیوون کونوے، لوکیش راہول اور روہت شرما سے ہوگا، روٹ اور روہت کی بھی2 پرفارمنسز شارٹ لسٹ ہوئی ہیں۔

فواد عالم کے جنوبی افریقہ سے کراچی ٹیسٹ میں 109 رنز اور ویسٹ انڈیز کیخلاف کنگسٹن میں 124رنز ناٹ آؤٹ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
Load Next Story