شہباز شریف کے داماد سے 2 کروڑ 40 لاکھ کی نیب ریکوری

علی عمران یوسف کی ملکیت میں 5کمپنیوں میں شیئرز اور 2پلازوں میں اثاثے سامنے آئے


Numainda Express January 19, 2022
علی عمران یوسف کی ملکیت میں 5کمپنیوں میں شیئرز اور 2پلازوں میں اثاثے سامنے آئے۔ فوٹو آئی این پی

MELBOURNE: نیب نے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف سے ریکوریاں شروع کردیں۔

علی عمران یوسف کی ملکیت میں 5کمپنیوں میں شیئرز اور 2پلازوں میں اثاثے سامنے آئے۔ نیب لاہور نے ان کی ملکیت ثابت ہونے والی پراپرٹی سے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ریکور کر لی۔

احتساب عدالت نے علی عمران یوسف کی جانب سے نیب کو ریکوری کرنے سے روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔نیب نے کیس کے مرکزی کردار پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے سابق چیف فنانشل آفیسر ملزم اکرام نوید سے پلی بارگین کے بعد شریک ملزموں علی عمران اور رابعہ عمران کیخلاف مارچ 2021 میں سپلیمنٹری ریفرنس داخل کیا جس میں دونوں سے 23 کروڑ 34 لاکھ مالیت کی رقم قابل وصول ظاہر کی گئی۔

نیب کیجانب سے عمی عمران کی فریز کروائی گئی جائیدادوں میں علی ٹاور لاہور میں 67 یونٹس، علی ٹریڈ سینٹر لاہور میں 50 یونٹس(دکانیں، دفاتر اور اپارٹمنٹس) ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ 5 مختلف کمپنیوں میں شیئرز شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں