بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا 3 اہلکار ہلاک10 زخمی

بھارتی جنگی بحری جہاز ممبئی میں لنگرانداز تھا


ویب ڈیسک January 19, 2022
دھماکا بھارتی بحری جنگی جہاز کے اندرونی حصے میں ہوا:فوٹو:فائل

بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 3اہلکار ہلاک اور10 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بھارتی بحریہ کے 3 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ جہاز ممبئی میں لنگرانداز تھا۔

بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں لنگرانداز آئی این ایس رنویر کے ندرونی حصے میں دھماکا ہوا جس سے بحریہ کے3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ دھماکے میں 10 اہلکارزخمی بھی ہوئے۔دھماکے سے جہاز کو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے بورڈ قائم کردیا گیا ہے۔آئی این ایس رنویر 1986 میں بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں