افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے 014 فیصد کا اضافہ

کیلے، آلو، ٹماٹر، پیاز، دال مسور، ایل پی جی، جلانے کی لکڑی، لہسن سمیت 26 اشیا مہنگی ہوگئیں

زندہ مرغی، گڑ، دال ماش، سرسوں کے تیل اورچینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور22 کے دام مستحکم رہے۔ فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 13 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کا اشاریہ (ایس پی آئی) 207.59 پوائنٹس کی سطح پر دیکھاگیا جو ایک ہفتے قبل 207.30 اور ایک سال قبل 190.73 پوائنٹس پر تھا، اس طرح ایک ہفتے میں افراط زر کی شرح میں 0.14 فیصد جبکہ ایک سال میں 8.84 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق 13 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیا کے دام میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اضافہ کیلے کی قیمتوں میں ہوا اور ملک میں کیلے کی اوسط قیمت 3.33 فیصد کے ہفتہ وار اضافے سے 57.66 روپے فی درجن ہوگئی، آلو کی قیمت 2.59 فیصد بڑھ کر 28.55 روپے فی کلوگرام، ٹماٹر کی 1.65 فیصد کے اضافے سے 30.79 روپے فی کلوگرام، پیاز کی 1.47 فیصد بلند ہو کر 33.76 روپے فی کلوگرام، دال مسور1.41 فیصد مہنگی ہو کر 126.31 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔


ایل پی جی 1.08 فیصد بڑھ کر 1438.05 روپے فی گھریلو سلنڈر، جلانے کی لکڑی 0.8 فیصد بلند ہو کر 557.82 روپے فی 40 کلو گرام، دال پکی ہوئی0.65 فیصد کے اضافے سے 46.16 روپے فی پلیٹ، لہسن0.65 فیصد بڑھ کر135.15 روپے فی کلوگرام، گندم0.59 فیصد کے اضافے سے 399.18 روپے فی 10 کلوگرام، سرخ مرچ پسی کھلی ہوئی0.58 فیصد بڑھ کر220.88 روپے فی کلوگرام، آٹا0.57 فیصد کے اضافے سے 427.53 روپے فی 10 کلوگرام، گائے کا گوشت0.51 فیصد بلند ہو کر 286.61 روپے فی کلوگرام، انڈے 0.50 فیصد کے اضافے سے 101.44 روپے فی درجن، باسمتی ٹوٹاچاول 0.43 فیصد بڑھ کر74.01 روپے فی کلوگرام، دال مسور0.43 فیصد کے اضافے سے 140.26 روپے فی کلوگرام، بکرے کا گوشت 0.40 فیصد بڑھ کر564.12 روپے فی کلوگرام، دال چنا0.4 فیصد کے اضافے سے 77.06 روپے فی کلوگرام، گائے کا پکا ہوا گوشت 0.38 فیصد کے اضافے سے 79.61 روپے فی پلیٹ، گھی کھلا 0.36 فیصد بڑھ کر161.69 روپے فی کلوگرام، تازہ دودھ0.33 فیصد کے اضافے سے 69.37 روپے فی لیٹر، دہی 0.23 فیصد بڑھ کر81.61 روپے فی کلوگرام، پکانے کاتیل 0.22 فیصد کے اضافے سے 540 روپے فی ڈھائی کلوٹن، شرٹنگ0.1 فیصد بڑھ کر145.72 روپے فی میٹر، کپڑے دھونے کا صابن 0.04 فیصد کے اضافے سے 23.63 روپے فی 200 تا250گرام اور اری 6 چاول کی اوسط قیمت 0.02 فیصد کے اضافے سے 54.41 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ کمی زندہ مرغی کی اوسط قیمت میں 5.48فیصد ہوئی جس کے بعد مرغی 153.8 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔

اس کے علاوہ گڑ0.19 فیصد کمی سے 77.7 روپے فی کلو، دال ماش0.14 فیصد کی کمی سے134.45 روپے کلو، سرسوں کا تیل0.13فیصد گھٹ کر185.79 روپے فی کلو اور چینی 0.12 فیصد کی کمی سے50.87 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ مہنگائی 8ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والے افراد کیلیے 0.27 فیصد ہوئی جبکہ 12ہزار روپے ماہانہ آمدنی والوں کیلیے افراط زر کی شرح میں 0.22 فیصد، 18ہزار تک کمانے والوں کیلیے 0.17 فیصد، 35ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کیلیے 0.13فیصد اور 35ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کیلیے افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار 0.08 فیصد کا اضافہ ہوا۔
Load Next Story