مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے

شہباز شریف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، ترجمان ن لیگ


ویب ڈیسک January 19, 2022
شہباز شریف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، ترجمان ن لیگ (فائل فوٹو)

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت

ترجمان ن لیگ نے بتایا کہ شہباز شریف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام اور پرہیز کی ہدایت کی ہے، جب کہ شہباز شریف نے عوام سے اپنی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں