فضائی کمپنیوں کے خدشات امریکی ائیرپورٹس پر5 جی سروس کی فراہمی ملتوی

امریکی فضائی کمپنیوں نے 5 جی سروس ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا


ویب ڈیسک January 19, 2022
جدید5 جی سروسزہوا بازی میں شدید مداخلت کا سبب بن سکتی ہیں،امریکی ائیرلائنز:فوٹو:فائل

KHURARIANWALA: فضائی کمپنیوں کے خدشات پرامریکی ائیرپورٹس پر5 جی سروس کی فراہمی ملتوی کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2امریکی موبائل نیٹ ورکس نے کچھ ائیرپورٹس پر5 جی سروس کی فراہمی ملتوی کرنے پراتفاق کیا ہے۔

وسیع کوریج اورتیزرفتارانٹرنیٹ فراہم کرنے والی سروس کا آغاز ایک دن بعد ہونا تھا۔ جدید 5 جی سروس ملتوی کرنے کا مطالبہ امریکی ائیرلائنز نے کیا تھا۔

فضائی کمپنیوں کا موقف ہے کہ 5 جی سروسز ہوابازی میں شدید مداخلت کرسکتی ہیں۔ کچھ ائیرلائنز کواپنے طیارے گراؤنڈ اورپروازیں منسوخ کرنا پڑسکتی ہیں۔

5 جی سروسز طیاروں کے نیویگیشن سسٹمز میں خلل ڈال سکتی ہیں خاص طورپران سسٹمز میں جوخراب موسم میں استعمال کئے جاتے ہیں۔امریکا میں 5 جی سروسز کی فراہمی میں یہ تیسرا التوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں