وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا میں مبتلا ای سی سی کا اجلاس ملتوی
شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے، سرکاری ذرائع
PARIS:
وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور انہوں نے خود کو قرطینہ کرلیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹسیٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، وزیر خزانہ نے آج 4 اہم اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم اب وہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جب کہ شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ آج دفتر نہیں آئے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف بھی آج کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔