بالی بم دھماکوں کے مجرم کو15 سال قید کی سزا

بالی بم دھماکوں کا مجرم 2 عشروں تک مفرور رہا


ویب ڈیسک January 19, 2022
بالی بم دھماکوں میں 200سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے:فوٹو:فائل

TEHRAN: انڈونیشیا کی عدالت نے بالی بم دھماکوں کے مجرم کو15 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جکارتا کی عدالت نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں بم دھماکوں کے مجرم کو15 سال قید کی سزا سنا دی۔

بالی بم دھماکوں کا مجرم ذوالقرنین دھماکوں کے بعد 2 عشروں تک مفروررہا تھا۔دھماکوں کے مجرم کا تعلق انتہاپسند تنظیم سے تھا جس کے القاعدہ کے ساتھ روابط تھے۔

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 2002 میں بم دھماکوں میں 202 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں