پنجاب حکومت کا 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

پنجاب بڑا ضلع ہے دو مرحلوں میں انتخابات کروائیں گے، وزیربلدیات محمودالرشید


ویب ڈیسک January 19, 2022
پنجاب بڑا ضلع ہے دو مرحلوں میں انتخابات کروائیں گے، وزیربلدیات محمودالرشید

LIVERPOOL: پنجاب حکومت نے 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

وزیربلدیات محمودالرشید نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات 15مئی کو ہوں گے، بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پلان مرتب کرلیا گیا ہے، پنجاب میں پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دیدی ہے جس میں ڈائریکٹ ووٹنگ ہوگی جس سے کرپشن ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہر انتخاب سے پہلے پانچ سال بعد لوکل گورنمنٹ کے وارڈ کو ختم کر دیتے ہیں، وارڈ کو بار بار تبدیل کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، ہم کوشش کررہے ہیں 25 سال تک حلقہ بندیوں میں کوئی تبدیلی نہ کرے، پنجاب بڑا ضلع ہے دو مرحلوں میں انتخابات کروائیں گے۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں بلدیاتی بل پر سب کو آن بورڈ لے کر بل اسمبلی سے پاس کروائیں گے، ایکٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ رکھی ہے اگر الیکشن کمیشن اعتراض کرے تو پھر پرانے سسٹم پر الیکشن ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں