سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے لیے آرمی چیف کے اقدامات قابل ستائش ہیںچین

پاکستان علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کے لیے پُرعزم ہے، جنرل قمر باجوہ


ویب ڈیسک January 19, 2022
چین کے سفیر نونگ پونگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی (فوٹو آئی ایس پی آر)

LOS ANGELES: چین نے سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چین کے سفیر نونگ پونگ نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت، باہمی تعاون بڑھانے اور سی پیک پر تفصیلی تبادلۂ کیا گیا۔

چین کے سفیر نے سی پیک منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے، سیکیورٹی اور امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور منصوبوں پر پیشرفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں