راولپنڈی میں 11 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

بچوں اور خواتین سے زیادتی اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، سی پی او راولپنڈی

بچوں اور خواتین سے زیادتی اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، سی پی او راولپنڈی - فوٹو:فائل

پیرو دہائی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے کہا کہ پیرودہائی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عبد الغنی کو گرفتار کرلیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق عبد الغنی نے میرے 11 سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔


ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

 
Load Next Story