تعلیمی اداروں میں سالانہ تعطیلات کی منظوری دیدی گئی

گرمیوں اور موسم سرما کی چھٹیوں کے علاوہ 16 دیگر تعطیلات بھی ہوں گی


Staff Reporter February 15, 2014
گرمیوں اور موسم سرما کی چھٹیوں کے علاوہ 16 دیگر تعطیلات بھی ہوں گی. فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے تعلیمی اداروں میں سالانہ تعطیلات میں کسی قسم کے ردوبدل کے بغیر اس کی منظوری دے دی ہے۔

فیصلے کے تحت سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرماکی تعطیلات کے علاوہ مزید16دیگرسالانہ تعطیلات ہونگی جن میں سے چند تعطیلات موسم گرما اورسرما کی چھٹیوں کے درمیان ہی ہونگی، اسٹیرنگ کمیٹی میں منظورکی گئی تعطیلات میں عیدالامیلاد النبیؐ اوریوم کشمیرکی چھٹی پہلے ہی گزرچکی ہے جبکہ دیگرتعطیلات میں یکم مئی کوعالمی یوم مزدور،شب معراج کے سلسلے میں 27رجب ممکنہ 26 مئی، شب برات کے سلسلے میں 15 شعبان ممکنہ 13 جون،یوم علی کے سلسلے میں 21رمضان ممکنہ19جولائی ، شب قدرکے سلسلے میں 27رمضان ممکنہ 25جولائی، عیدالفطر کے سلسلے میں ممکنہ طورپر 29 اور 30 جولائی، یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست،عیدالاضحی کے سلسلے میں ممکنہ طورپر 5اور6اکتوبر، یوم عاشورہ کے موقع پرممکنہ طور پر5اور6نومبر،یوم اقبال کے موقع پر9نومبر،شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 14صفر ممکنہ7دسمبر ، چہلم امام حسینؓ 20صفرممکنہ طورپر13 دسمبر اورقائد اعظم کے یوم پیدائش پر25دسمبرکوتعلیمی ادارے بند رہیں گے، واضح رہے کہ شب برات ،یوم علی، شب قدر، عیدالفطر اورقائد اعظم کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ہونیوالی تعطیلات موسم گرما اورموسم سرما کی چھٹیوں کے درمیان ہی ہونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں