پی پی حالات بہتر بنانے کے بجائے فیسٹیول منارہی ہے شاہ محمود
سندھ کے وزرا ترقیاتی کاموں کے بجائے نوکریاں فروخت کرنے میں مصروف ہیں،خطاب
RAWALPINDI:
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی اور سندھ میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے لیکن پیپلزپارٹی حالات بہتر بنانے کے بجائے سندھ فیسٹیول منارہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق تعلقہ ناظم حاجی خاوند بخش جھیجو کی جانب سے حیدرآباد کے قریب ڈیتھا کے علاقے میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وزراء ترقیاتی کاموں کے بجائے نوکریاں فروخت کرنے میں مصروف ہیں، ضلع خیرپور میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کروڑوں روپے کا فنڈ اپنے عزیزوں اور من پسند افراد کو دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی صرف مال وملکیت بنانے میں مصروف ہے۔ حاجی خاوند بخش جھیجو نے کہا کہ تعلقہ حیدرآباد اب تحریک انصاف کا گڑھ بن گیا ہے، آئندہ پورے سندھ سے تحریک انصاف کامیابی حاصل کریگی۔ انھوں نے بتایا کہ آئندہ جلسہ28 فروری کو سکھر میں ہوگا جس میں چیئرمین عمران خان شرکت کرینگے۔ اس موقع پر مردانش دیدار، محمد عثمان کینیڈی، میر عمران تالپور اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔