فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کا سرینا عیسیٰ کے خلاف قانونی جنگ شروع کرنے کا اعلان

اب سرینا عیسی اور ان کے پیچھے موجود عناصر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجں گے، اعلامیہ


ویب ڈیسک January 19, 2022
سرینا عیسی نے اپنے خط میں پس پردہ مقاصد کے لیے بے بنیاد الزام عائد کیے، اعلامیہ

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کے خلاف قانونی جنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرینا عیسی کی جانب سے مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر اور فروغ نسیم کو خط لکھا گیا جس میں انہوں نے حکومتی شخصیات پر الزامات عائد کیے۔

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور مشیر داخلہ نے سرینا عیسیٰ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور اسے مسترد کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں لکھا کہ سرینا عیسی نے اپنے خط میں پس پردہ مقاصد کے لیے بے بنیاد الزام عائد کیے، اس قسم کے سنسنی خیر الزامات کو بہت برداشت کرلیا، اب سرینا عیسی اور ان کے پیچھے موجود عناصر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجیں گے۔

مزید پڑھیں: جسٹس فائزعیسی کی اہلیہ سرینا عیسی کا وزیراعظم کو براہ راست مناظرے کا چیلنج

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرینا عیسی اور دیگر عناصر کو الزامات کی بنیاد پر عدالت میں لے کر جائیں گے۔

وزیرقانون اور مشیر برائے احتساب کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں سرینا عیسی اور پس پردہ عناصر کو ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

حکومتی شخصیات نے اپنے مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا کہ 'سرینا عیسیٰ کے خط کا مقصد کسی بھی زیر التواء کیس یا مستقبل کی قانونی چارہ جوئی میں فائدہ اٹھانا اور احتساب سے بچنا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس فائز کی اہلیہ سرینا عیسی کی فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے کہا کہ ہم نے ایک خاتون کے غیر سنجیدہ الزامات کو کافی حد تک برداشت کیا ہے، اب خاتون اور اُن کے پیچھے موجود لوگوں کو خرابیوں سے روکنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں