سول ایوی ایشن کی ڈومیسٹک مسافروں کے ٹکٹ پر شناختی کارڈ لازمی درج کرنے کی ہدایت

ایئرلائنز اور ٹریول ایجنٹس کو براہ راست ، آن لائن بکنگ پر شناختی کارڈ نمبر حاصل کرنا ہوگا، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک January 19, 2022
حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں سول ایوی ایشن نے ہدایت نامہ جاری کیا (فائل فوٹو)

CANBERRA: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ایئرلائنز کو اندرونِ ملک سفر کے لیے ٹکٹوں پر مسافروں کے شناختی کارڈ لازمی درج کرنے کی ہدایت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں سول ایوی ایشن نے ایئرلائنز کو ہدایت نامہ ارسال کیا، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

سی اے اے کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ائیر لائنز کو اندرون ملک سفر کے لئے ٹکٹوں پر مسافروں کا شناختی کارڈ لازمی درج کرنے ہوں گے۔

نوٹی فکیشن میں تمام ائیر لائنز اور ٹریول ایجنسیز کو دفاتر سے براہ راست یا آن لائن ٹکٹ بکنگ کے وقت مسافروں کے شناختی کارڈ نمبر حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی پر ایئرلائن کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں