بیوی کا نیند میں بڑبڑاکر چوری کا اعتراف شوہر نے پولیس کے حوالے کردیا

خاتون کو پریسٹن کراؤن کورٹ نے 16 ماہ کی سزا سنادی


ویب ڈیسک January 20, 2022
خاتون کو پریسٹن کراؤن کورٹ نے 16 ماہ کی سزا سنادی ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور: ایک برطانوی شخص نے اپنی بیوی کے نیند میں بڑبڑا کر چوری کا اعتراف کرنے پر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

47 سالہ روتھ فورٹ بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کے مرکز پر کام کرتی تھی وہاں اسنے ایک وہیل چیئر پر موجود بزرگ خاتون کا کریڈٹ کارڈ چرا لیا۔

ایک دن روتھ سو رہی تھی اور نیند میں کچھ بڑبڑا رہی تھی جس پر اس کا شوہر نیند سے بیدار ہوا اور اس سے استفسار کیا جس پر روتھ نے کریڈٹ کارڈ چرانے کا اعتراف کیا، یہ سن کر اس کے شوہر کو بہت افسوس ہوا اور اس نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

خاتون کے 61 سالہ شوہر اینٹونی فورٹ نے کہا کہ جب روتھ نے ضرورت سے زیادہ خرچ کرنا شروع کیا تو مجھے اس پر شک بھی ہوا تھا، میں روتھ سے دل کی گہرائیوں سے پیار کرتا تھا، لیکن میں اس کے کیے کو نظر انداز نہیں کر سکتا تھا، یہ میرے لیے ناگوار تھا کہ وہ ایک بزرگ خاتون سے چوری کرسکتی ہے اور مجھے اس کی پولیس کو اطلاع دینا پڑی۔

اینٹونی کی جانب سے پولیس کو روتھ کی اطلاع دینے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا اور پریسٹن کراؤن کورٹ میں وہ پیش ہوئیں جہاں اسے 16 ماہ کی سزا سنائی گئی۔

جج نے اینٹونی کے قابل ستائش اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کرنا بہت مشکل کام رہا ہوگا جب کہ انہوں نے روتھ کو بھی کہا کہ تمہیں اپنے رویے پر پوری طرح شرمندہ ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |