اسٹار اعصام الحق کا آسٹریلین اوپن میں اپنے سفر کا کامیابی کے ساتھ آغاز

نئے سال میں اب تک پرفارمنس کاگراف کافی بہتر جارہاہے، اعصام الحق


Sports Reporter January 20, 2022
نئے سال میں اب تک پرفارمنس کاگراف کافی بہتر جارہاہے، اعصام الحق ۔ فوٹو : فائل

کراچی: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن میں اپنے سفر کا آغاز کامیابی کے ساتھ کردیا۔

مینز ڈبلز کے پہلے راونڈ میں اعصام الحق نے اپنے ساتھی کھلاڑی قازقستان کے الیگزینڈر کے ساتھ مل کر فرانسیسی جوڑی کو شکست دی، نکولس اور فبرئیس مارٹن کے خلاف دو گھٹنے 27 منٹ جاری رہنے والے میچ کا اسکور سات چھ، پانچ سات اور چھ دو رہا۔

اعصام الحق نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے اپنی پہلی جیت پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں پہلے میچ میں کامیابی خاص اہمیت رکھتی ہے، نئے سال میں اب تک پرفارمنس کاگراف کافی بہتر جارہاہے، الیگزینڈر کے ساتھ پہلی دفعہ کھیل رہاہوں، میبلورن اوپن میں اچھا کھیلنے کے باوجود فائنل نہیں جیت پائے۔

انہوں نے کہا کہ سڈنی اوپن میں کوارٹر فائنل تک پہنچے، اب آسٹریلین اوپن میں کوشش ہوگی کہ زیادہ سےزیادہ فتوحات سمیت کر پاکستان کا نام روشن کروں، ناک آوٹ میچز میں ہر روز فائنل ہوتاہے اور آپ کو نئے حریف کے خلاف پرفارم کرنا پڑتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔