رمضان شوگر مل ریفرنس حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست واپس لے لی
حمزہ شہباز کا نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ
ISLAMABAD:
احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔
احتساب عدالت لاہور میں حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس، آشیانہ اقبال ریفرنس اور منی لانڈرنگ و آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسوں کی سماعت ہوئی۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
حمزہ شہباز نے نیب کے ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ لینے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور اپنی بریت کی درخواست واپس لے لی۔
احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے رمضان شوگر مل ریفرنس پر کارروائی 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔
بعدازاں عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حمزہ شہباز نیب کی دونوں ترامیم کا فائدہ نہیں لینا چاہتے، یہ ترامیم حکومت نے اپنے فائدے کے لیے کروائی ہیں، یہ این آر او ہے اور ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔