آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ فخرزمان لے اڑے

فخر زمان جنوبی افریقا کیخلاف 193رنز بنائے تھے

فخر زمان جنوبی افریقا میں میزبان ٹیم کیخلاف 193رنز بنائے تھے ۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ فخرزمان کو مل گیا۔

فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف 193رنز کی اننگز میں پاکستان ٹیم کو ناقابل یقین فتح کے قریب لے گئے تھے مگر مشن مکمل نہ کرسکے، ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی ریکارڈ انفرادی اننگز کھیلنے والے اوپنر کے علاوہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین 31 سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا۔


دوسرے کرکٹرز میں ٹام لیتھم کے بنگلا دیش کیخلاف 110رنز، بین اسٹوکس کی دورہ بھارت میں 99 کی اننگز کھیلی، سام کیورن نے اسی حریف کیخلاف ناٹ آؤٹ 95 رنز بنائے۔

بابر اعظم کی دورہ جنوبی افریقا میں شاندار سنچری، مشفیق الرحیم کی سری لنکا کیخلاف تھری فیگر اننگز، اینڈی بلبرائن کی جنوبی افریقا اور جیمز ونس کی پاکستان سے میچ میں سنچری، دیپک جاہار نے سری لنکا کے خلاف ناٹ آؤٹ 69 رنز بنائے جب کہ جنیمن مالان کی سری لنکا کیخلاف سنچری کو اس ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا۔
Load Next Story