پشاور میں بغیر سینہ چاک کیے دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

آپریشن کے بعد مریض صحت یاب ہے تاہم اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے، ترجمان پی آئی سی


ویب ڈیسک January 20, 2022
آپریشن کے بعد مریض صحت یاب ہے تاہم اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے، ترجمان پی آئی سی ۔ فوٹو : فائل

EGYPT: پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بغیر سینہ چاک کیے دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں ایسا کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا، 60 سالہ مریض کا بنا سینہ چاک کیے اور بغیر کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

ترجمان رفعت انجم نے بتایا کہ مریض کا آپریشن تاوی (TAVI) طریقہ کار کے تحت کیا گیا جو کامیاب رہا، آپریشن نہ کرانے کی صورت میں مریض کی جان کو خطرہ تھا، آپریشن کے بعد مریض صحت یاب ہے تاہم اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں