سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں حاضری سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا
مکمل ویکسی نیشن والے 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی کلاسز 100 فیصد حاضری کیساتھ جاری رہیں گی
سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے اور حاضری سے متعلق این سی او سی کے فیصلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا کی حالیہ لہر اور اومیکرون وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے تناظر میں کمپی ٹینٹ اتھارٹی کی منظوری سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ متبادل دنوں میں جاری رہیں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی کلاسز کوویڈ پروٹوکول (مکمل ویکسی نیشن) 100 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی ویکسی نیشن کم از کم ایک ڈوز لازمی ہوگی، پہلی ڈوز کی مدت یکم فروری 2022ء ہوگی۔
نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن میں سوائے کسی طبی وجوہ کے کوئی دوسری وجہ قابل تسلیم نہیں ہوگی۔