لاہور دھماکا اپوزیشن رہنماؤں کی حکومت پر کڑی تنقید

حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، مولانا فضل الرحمن


ویب ڈیسک January 20, 2022
حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، مولانا فضل الرحمن

لاہور دھماکے پر اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے مصروف بازار میں دھماکے کا سن کر بے حد افسوس ہوا، انارکلی دھماکے سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی ہے، صوبائی حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور نیو انار کلی بازار میں بم دھماکے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دہشت گردی ملک کے لئے نیک فال نہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشت گردی ملک کے لئے نیک فال نہیں۔

اللّہ پاکستان پر رحم فرمائے

مریم نواز نے کہا کہ ‏انار کلی بازار جسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔ اللّہ ان سب پر، انکے خاندانوں پر اور پاکستان پر رحم فرمائے۔

عمران خان میں بحران کو حل کرنے کی اہلیت نہیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس افسران کی شہادت کے بعد اب انارکلی میں دھماکا تشویش ناک ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اس سے قبل فرقہ وارانہ واقعے میں تین افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت ہوئی، ملک میں دہشت گردی کا عفریت قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے، عمران خان میں وہ اہلیت نہیں کہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں