بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کمینیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

اطلاق فروری، مارچ اور اپریل 2021 کے بلوں پر ہوگا


ویب ڈیسک January 20, 2022
قیمت میں کمی سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا—فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 99 پیسے کمی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی گزشتہ مالی سال کے پہلی سہہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس کا اطلاق فروری، مارچ اور اپریل 2021 کے بلوں پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری

واضح رہے کہ ایک روز قبل نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |