خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

دوسرے مرحلے کے انتخابی نتائج کا اعلان یکم اپریل 2021 کو کیا جائے گا


Staff Reporter January 20, 2022
کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کیلئے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 27 مارچ کو کروانے کا اعلان کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے مرحلے کے انتخابی نتائج کا اعلان یکم اپریل 2021 کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں خیبرپختون خواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتی جماعت تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان (فضل الرحمان گروپ) نے حیران کن نتائج دیے۔

الیکشن میں ہونے والی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گورنر خیبرپختون خواہ سے رپورٹ بھی طلب کی تھی جبکہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی خود کرنے اور امیدوار کے معاملے میں کارکنان کے تحفظ دور کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |