پنجاب میں انڈورتقریبات پر31 جنوری اور خیبرپختونخوا میں 15فروری تک پابندی

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و پرائیوٹ دفاتر 100 فیصد ویکسینیٹیڈ ملازمین حاضری کے ساتھ کام کرسکیں گے


Staff Reporter January 20, 2022
کراچی اور حیدر آباد میں انڈور ڈائننگ پر پابندی کا نیا حکم نامہ جاری ہوا ہے—فائل فوٹو

ISLAMABAD: پنجاب حکومت نے کورونا ایس او پیز پابندیوں کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت انڈور ڈائننگ پر 31 جنوری تک پابندی عائد کردی ہے۔

نئے نوٹی فکیشن کے مطابق آوٹ ڈور ڈائننگ ویکسینیٹیڈ افراد تک محدود رہے گی، انڈور شادی تقریبات پر پابندی لگا دی گی، آوٹ ڈور شادی تقریبات میں صرف کورونا ویکسینیٹیڈ افراد شرکت کرسکیں گے۔

پنجاب حکومت کے مطابق صوبہ بھر میں تمام مزارات 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھل سکیں گے، سنیما اور تھیٹر میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائے جاسکیں گےجبکہ 24 جنوری سے ہر قسم کے انڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و پرائیوٹ دفاتر 100 فیصد ویکسینیٹیڈ ملازمین حاضری کے ساتھ کام کرسکیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکے گی، 24 جنوری سے پاکستان ریلوے میں 80 فیصد افراد بیٹھ سکیں گے۔

پنجاب حکومت نے تمام پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاون کورونا کیسز کو دیکھتے ہوئے لگائے جاسکیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں 12 سال سے بڑی عمر کے طالبعلم 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیم جاری رکھ سکیں گے جبکہ 12 سے کم عمر طالبعلموں پر 50 فیصد حاضری فارمولا لاگو ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہم انڈور شادی تقریبات پر پابندی 15 فروری تک رہے گی۔

خیبرپختونخوا

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اعلامیہ جاری کردیا جس کے تحت انڈور اور آوٹ ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری مکمل فعال رہے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زیادہ شرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر 24 جنوری سے 15 فروری تک پابندی ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق انڈور شادی اور دیگر تقریبات میں 300 اور آوٹ ڈور میں 500 سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی اور 24 جنوری سے انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی۔

علاوہ ازیں کراٹے، باکسنگ، رگبی، مارشل ارٹ، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ سنیما، تفریحی پارک، واٹر اسپورٹس، سوئمنگ پول میں بھی فل ویکسینٹیڈ 50 فیصد اجازت ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مقدس مقامات 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد کیلئے ایس او پیز کیساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ویکسینشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

سندھ

ادھر کراچی اور حیدر آباد میں انڈور ڈائننگ پر پابندی کا نیا حکم نامہ جاری ہوا ہے جس کے تحت انڈور ڈائننگ پر پابندی 21 جنوری سے شروع ہوگی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں