دنیا کا سب سے بڑا آلو عالمی اعزاز کی نامزدگی کیلئے پیش

آلو کا وزن 7.7 کلوگرام ہے جو کہ پچھلے ریکارڈ 4.5 کلوگرام وزنی آلو سے کہیں زیادہ ہے


ویب ڈیسک January 20, 2022
کولِن، دیوقامت آلو کو تھامے ہوئے

MOSCOW: نیوزی لینڈ کے ایک جوڑے نے اپنے گھر کے باغیچے میں آلو کو اُگایا ہے جس کے بارے میں جوڑے کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا آلو ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولِن اور ڈونا کریگ براؤن نے بتایا کہ آلو کا وزن 7.7 کلوگرام ہے جو کہ پچھلے ریکارڈ 4.5 کلوگرام وزنی آلو سے کہیں زیادہ ہے۔

جوڑے نے اپنے دعوے کو سچا ثابت کرنے کیلئے آلو کے ایک حصے کو کاٹ کر ڈی این اے ٹیسٹنگ کیلئے بھی بھیج دیا ہے۔

کریگ براؤن نے کہا کہ ہم گنیز ورلڈ ریکارڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں تاہم ادارہ مزید شواہد کی درخواست کررہا ہے اور درخواست کا معاملہ ایک لامتناہی سلسلہ لگ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے آلو کی تصاویر، ویڈیوز اور agronomist (فصل اور مِٹی کے ماہر سائنسدان) کی تصدیق بھی بھیج دی ہیں۔ لیکن ادارے کو اس کی نسل کے حوالے سے بھی جانکاری درکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں