بہترین ویڈیو کالنگ کے 5 آزمودہ طریقے

روشنی سے خاموشی تک، وہ پانچ باتیں جو آپ کی ویڈیو کال کو بہترین بنا سکتی ہیں


ویب ڈیسک January 21, 2022

ISLAMABAD: ہم میں سے اکثر کو ویڈیو کالنگ کے دوران بیشتر مسائل کا سامنا رہتا ہے، اس تحریر میں اُنہی مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے کہ کیسے آپ اپنی ویڈیو کالنگ کو درج ذیل 5 طریقوں پر عمل کرکے بہتر بنا سکتے ہیں۔

1) روشنی

webcam_6_notext

ویڈیو کالنگ میں جو اوّل بات ضروری ہے وہ ہے روشنی۔ ویڈیو کال کا مقصد بھی یہی ہے آپ دوسرے کو نظر آئیں اور اس کیلئے آپ کو روشنی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اس بات کا خیال رکھیں کہ روشنی آپ کی پیٹھ پر نہ پڑے، روشنی یا تو آپ کے دائیں جانب سے آرہی ہو یا بائیں اور روشنی کا ماخذ اگر سامنے ہو تو اس سے 45 ڈگری اینگل کی دوری سے ویڈیو کال کریں۔

2) کیمرے کا اینگل

hqdefault

ویڈیو کال میں کیمرے کا واحد مناسب اینگل صرف ایک ہی ہے اور وہ ہے سیدھے چہرے اور آنکھوں کی سطح پر۔ آپ نہیں چاہیں گے کہ جسے آپ ویڈیو کال کررہے ہیں اُسے آپ پر توجہ رکھنے میں کوئی دشواری ہو۔

3) ویڈیو کال ٹیسٹنگ

bfarsace_200407_3962_0006

معروف ویڈیو کالنگ ایپ زوم یا اس جیسی دیگر ایپس پر کئی میٹنگز طے ہوتی ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ جب آپ اُس میں آن لائن شریک ہوں تو اچھے دِکھیں۔ اِن ایپس پر ایک آپشن موجود ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ ویڈیو کال سے پہلے ویڈیو ٹیسٹ کرسکتے ہیں جس میں آپ ویڈیو کے دوران خود کا بغور جائزہ لے سکتے ہیں۔

4) خاموشی

laptop-2557468_960_720

ویڈیو کال کے دوران پیچھے سے شور شرابے کا مسئلہ تقریباً سبھی کو پیش آتا ہے۔ کوشش کریں ویڈیو کال کیلئے کسی پرسکون اور خاموش جگہ منتخب کریں تاکہ ویڈیو کال پہ سامنے والا شخص آپ کی بات کو صاف صاف سُن سکے اور سمجھ سکے۔ اس کیلئے ہیڈفون بہترین آپشن ثابت ہوسکتا ہے۔

5) سکون

04aFT4D475YN1v6qutIUf4G-7..v1607450919

جب آپ ویڈیو کال کا آغاز کریں تو زیادہ حرکت سے پرہیز کریں۔ سامنے والا شخص جنجھلاہٹ کا شکار ہوسکتا ہے۔ کسی آرام دہ جگہ پر بیٹھ کر ویڈیو کال کریں۔ اگر ویڈیو کال لمبی ہے تو کسی جگہ پر ویڈیو کالنگ کا سیٹپ لگا دیں اور پُرسکون انداز سے بات چیت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں