وزیراعظم اور بل گیٹس میں رابطہ کورونا اور پولیو کے خاتمے پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کا کورونا ویکسین کی منصفانہ، بروقت اور بڑے پیمانے پر فراہمی کی اہمیت پر زور
ISLAMABAD:
وزیراعظم عمران خان اور معروف سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ کے سابق بانی بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں نے کورونا وائرس اور پولیو کے خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے بات چیت کرتے ہوئے دنیا بھر میں غربت، بیماری اور عدم مساوات کے خلاف جنگ میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے خاص طور پر پاکستان میں فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا۔
وزیرعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ایک اہم ترجیح ہے، کوویڈ-19 وبائی امراض سے متعلق چیلنجوں کے باوجود ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان نے 2021ء میں پولیو کیسز میں تیزی سے کمی کے ساتھ مسلسل مثبت پیش رفت دیکھی، پورے سال میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا۔
عمران خان نے کورونا ویکسین کی منصفانہ، بروقت اور بڑے پیمانے پر فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے ممالک کو اس کے سماجی اور اقتصادی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ٹیلی فونک رابطے میں بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کوششوں کو سراہا۔
بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کو تقویت دی۔ انہوں نے پاکستان کی کامیاب کورونا ویکسی نیشن مہم کا اعتراف اور گیٹس فاؤنڈیشن کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔
وزیراعظم اور بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔