فیس بک پر اسمارٹ فون کی فروخت کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا شخص گرفتار

ملزم سادہ لوح افراد سے ڈاون پیمنٹ کے نام پر رقوم منتقل کرواتا اور غائب ہوجاتا تھا

ملزم فیس بک پر قسطوں پر موبائل فروخت کا جھانسہ دیتا تھا (فوٹو ایف آئی اے)

لاہور:
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے فیس بک پر اسمارٹ فون قسطوں پر دینے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد کا سیکڑ جی 13 میں چھاپہ مار کر فیس بک پر پیج کے ذریعے سادہ لوح افراد کو بیش قیمت اسمارٹ موبائل فون قسطوں پر دے کر رقوم ہتھیانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔


حکام کے مطابق ملزم ریحان جمال سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر پیج بنا قسطوں پر بیش قیمت موبائل فون فروخت کرنے کی تشہیر کرکے مخلتف اکاونٹس میں سادہ لوح افراد سے ڈاون پیمنٹ کے نام پر رقوم منتقل کرواتا تھا اور پھر رقم لے کر غائب ہوجاتا تھا۔

ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے تقریبا تین سال سے فراڈ میں ملوث ہے اور متعدد سادہ لوح افراد سے بیش قیمت موبائل فونوں کا جھانسہ دیکر رقوم ہتھیا چکا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو سیکٹر جی 13 اسلام آباد کے علاقے سے گرفتار کرکے قبضے سے فیس بک پیج و ڈیوائسز برآمد کرلیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے ۔
Load Next Story