وزیراعظم نواز شریف ہم سے اور ہم ان سے خوشخبری سننے کے منتظر ہیں طالبان

حکومت جنگ بندی کا اعلان کریگی تو مثبت جواب دینگے۔ترجمان کالعدم تحریک طالبان

حکومت جنگ بندی کا اعلان کریگی تو مثبت جواب دینگے۔ترجمان کالعدم تحریک طالبان۔ فوٹو: فائل

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہم سے اور ہم ان سے خوشخبری سننے کے منتظر ہیں، حکومت جنگ بندی کا اعلان کریگی تو مثبت جواب دینگے۔


نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے طالبان سے خوشخبری سننے کے وزیراعظم نواز شریف کے بیان کے جواب میں کہا کہ طالبان بھی وزیراعظم سے خوشخبری سننے کیلیے پرامید ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے جنگ بندی پر اعتراض نہیں، حکومت جنگ بندی میں پہل کرے گی تو مثبت جواب دیا جائے گا۔ شاہداللہ شاہد نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے نتیجہ خیز ملاقات کے بعد طالبان شوریٰ اپنی کمیٹی سے ملاقات کرے گی جس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے اراکین جب چاہیں طالبان رہنمائوں سے ملاقات کیلیے وزیرستان آسکتے ہیں، مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا۔
Load Next Story