اسلحہ اسکینڈل سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کا نیب میں بیان قلمبند

سابق وزیر اعلیٰ سے پوچھ گچھ کی گئی تاہم ان کا نام ابھی ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں ،نیب ذرائع


Numainda Express February 15, 2014
سابق وزیر اعلیٰ سے پوچھ گچھ کی گئی تاہم ان کا نام ابھی ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں ،نیب ذرائع۔ فوٹو : فائل

7 ارب روپے کے اسلحہ اسکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی سے نیب حکام نے جمعے کو تفصیلی ملاقات کی۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سے پوچھ گچھ کی گئی تاہم ان کا نام ابھی ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں ۔ نیب نے7 ارب روپے کے اسلحہ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ کومرکزی دفتر میں طلب کیا تھا،انھوں نے نیب ذمے داروں کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرایا۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ اسلحہ اسکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں