کراچی پورٹ پر پھنسے بحری جہاز کو لنگر انداز کردیا گیا

کنٹینر بردار بحری جہاز کو لنگر انداز کرنے کا آپریشن 45 منٹ تک جاری رہا، حکام


ویب ڈیسک January 21, 2022
[فائل-فوٹو]

کراچی کی بندرگاہ پر آنے والا کنٹینر بردار بحری جہاز تکنیکی خرابی کے باعث بے قابو ہوکر کم گہرے پانی میں پھنس گیا تھا تاہم عملے کی جانب سے انتھک کوششوں کے بعد جہاز کو بخیر و عافیت کے ساتھ پورٹ پر لنگر انداز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہاز پر 729 کنٹینرز موجود ہیں۔ کراچی پورٹ پر پھنسنے والے بحری جہاز کو پہلے ری فلوٹ کیا گیا۔ ری فلوٹ کے آپریشن میں پی ٹی کے 4 ٹگ بوٹس نے حصہ لیا۔

بحری جہاز کی ری فلوٹنگ کے بعد عملے نے سے اُسے پورٹ کے چینل میں پہنچا کر لنگر انداز کردیا ہے۔ حکام کے مطابق بحری جہاز کو لنگر انداز کرنے کا آپریشن 45 منٹ تک جاری رہا۔

خیال رہے کہ ایملی ٹو نامی بحری جہاز آج دوپہر کو اسٹیئرنگ ویل کی خرابی کی وجہ سے بندرگاہ میں داخل ہوتے وقت پھنس گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں