
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے وزیر تعلیم نے این ڈی ٹی وی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسکول اور کالجوں میں حجاب کرنا ڈسپلن کیخلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول یا کالجز اپنی مذہبی روایات کو اپنانے کی جگہ نہیں ہے۔
دوسری جانب مسلم طالبات کا کہنا ہے کہ یہ ان کے بنیادی حق چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرد حضرات لیکچرار کے سامنے وہ حجاب لیتی ہیں۔ عالیہ نامی طالبہ نے بتایا کہ ہمیں آج بھی حجاب کی وجہ سے کلاسوں میں بیٹھنے نہیں دیا گیا۔
عالیہ نے مزید کہا کہ 20 دن گزرچکے ہیں اور ہمیں کلاسوں میں آنے سے روکا جارہا ہے۔ حجاب کرنے کی اجازت ہمیں آئین نے دی ہے، کالج ہمیں کیوں روک رہا ہے؟۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔