کیلاش قبائل کو طالبان کی دھمکیاں اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں عمران خان
اسلام طاقت کے زور پر لوگوں کوقبول اسلام پر مجبور کرنے کی قطعاًاجازت نہیں دیتا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے طالبان کی جانب سے وڈیوپیغام میں کیلاش کے اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے اورکہاکہ کیلاش کے صلح جواورامن پسند لوگ پاکستانی قوم کاحصہ ہیں چنانچہ ان کے عقائداورطرزحیات کااحترام کیا جانا چاہیے اورریاست ان کی سلامتی کاتحفظ یقینی بنائے۔
مرکزی میڈیاسیل کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کیلاش قبائل کو دھمکیوں پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ طالبان کا یہ اقدام قرآن و سنت کی تعلیمات سے واضح انحراف ہے اوراسلام طاقت کے زورپرلوگوں کوقبول اسلام پرمجبورکرنے کی قطعا اجازت نہیں دیتا،نبی کریمﷺنے میثاق مدینہ میں اقلیتوںکے احترام کی ضمانت فراہم کی تھی۔اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے نشاندہی کی کہ اسماعیلی فرقے سے وابستہ افرادنے قیام پاکستان سے آج تک ملک کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکیا،ملک میں عدم برداشت اورشدت پسندانہ جذبات کے بڑھتے ہوئے رجحان کاخاتمہ ہوناچاہیے،ریاست سے شہریوں کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے ان کاکہناہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کاآئینی ریاست کوتمام شہریوں کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کا پابند بناتا ہے۔
عمران خان نے ملک بھرمیں آئین کے یکساں نفاذ کا بھی مطالبہ کیا،چئرمین تحریک انصاف نے واضح کیاکہ ان کی جماعت پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کااحترام کرتی ہے اورپاکستان کی تعمیروترقی میں اقلیتوں کے کردار کی معترف ہے،ملک میں بسنے والے کسی بھی پرامن فرقے کوہراساں کرناپوری قوم کودھمکانے کے مترادف ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا،بڑھتا ہوا فتنہ فساد،معصوم شہریوں اورقانون نافذکرنے والے اداروں کاقتل بات چیت کے ذریعے امن کے حصول کومشکلات سے دوچار کر رہاہے جس سے صرف ملک و قوم کے دشمنوں کے مفادات ہی کی آبیاری ہوتی ہے۔
دریں اثناایک انٹرویو میں عمران خان نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کی کا میابی کیلیے سنجید گی کے ساتھ کوشش کرنی چاہیے، سب سے پہلے سیز فائر ہو ناچاہیے، فوج مذاکرات کے معاملے پر آن بورڈپرہے یا نہیں یہ حکومت ہی جانتی ہے،حکومت امریکاسے مذاکرات کے دوران ڈرون حملہ نہ کر نے کی یقین دہانی لے جن طالبان نے شہر قائد میں پو لیس بس پرحملہ کیاان کے خلاف کا رروائی ہو نی چاہیے، اگرمیں نوازشریف کی جگہ ہو تاتو طالبان سے مذاکرات کیلیے کمیٹی کی قیادت خودکرتا،ملک کا سب سے بڑامسئلہ امن وامان ہے،سینیٹ میں کس کا کتناریٹ ہے سب جانتے ہیں،عام انتخابات سے پہلے ہی مجھ پتہ چلا گیاتھاکہ نجم سیٹھی کس کیلیے''بٹینگ '' کر رہے ہیں،عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی انکوائری کے بغیرآئینی مدت پوری کرناحکومت کاخواب رہے گا،عام انتخابات میں تاریخ بدترین دھاندلی ہوئی ہے اورافتخارچوہدری کے رویے سے بھی مجھے سخت مایوسی ہو ئی،35پنچرکے حوالے سے نجم سیٹھی نے نوازشر یف سے جوبھی بات کی اس حوالے سے ہمارے پاس ثبوت ہے وہ وقت آنے پر قوم کے سامنے لا ئیں جا ئیںگے،خبیرپختونخوا حکو مت بالکل درست چل رہی ہے اورحکمرانوں کوخدشہ ہے کہ اگرکے پی کے کی حکومت چل گئی توآنے والے انتخابات میں تحر یک انصاف کاراستہ روکناناممکن ہوگا۔