لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے تین کمسن بچے جھلس کر جاں بحق

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ گیس ہیٹر کے باعث لگی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ گیس ہیٹر کے باعث لگی۔فوٹو:فائل

امرسدھو قینچی اسٹاپ کے قریب گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تین کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔


ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچے تو پتہ چلا کہ آگ کے باعث گھر میں موجود خاتون سمیت 6 بچے آگ جھلس گئے تھے، زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 بچے چل بسے۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین سالہ علی عباس، چھ سالہ زہرہ اور آٹھ سالہ لاریب شامل ہے۔ زخمیوں میں خاتون فرزانہ سمیت پندرہ سالہ علی حمزہ، تیرہ سالہ احمد رضا اور گیارہ سالہ حسن شامل ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ گیس ہیٹر کے باعث لگی۔
Load Next Story