وزیراعظم کی 537 فیصد جی ڈی پی گروتھ پر اپنی ٹیم کو مبارک باد

ہماری اقتصادی اصلاحات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، عمران خان کا ٹویٹ


ویب ڈیسک January 21, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا—فائل فوٹو

AARHUS: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا، میں اپنی حکومت کو 3 برس میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنی حکومت کو 3 برس میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں، جی ڈی پی گروتھ کی وجہ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کوویڈ وباء کے بعد سے پاکستان کو نارملسی انڈیکس میں سرفہرست 3 ممالک میں شامل کیا گیا ہے، دی اکانومسٹ نے اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں ملازمتیں اور انسانی جانیں بچانے کی کوشش کو تسلیم کیا۔



عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا، بلومبرگ نے پیشن گوئی کی کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں