ہمارا چیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی ہے شاہ محمود
ہم کمزوریوں کا اعتراف کررہے ہیں تو اپوزیشن بھی کرے، وزیر خارجہ
کراچی:
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا چیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی ہے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اگر کوئی درست تنقید کرتی ہے تو ٹھیک کرتی ہے، اپوزیشن ہی نہیں حکومت بھی کہتی ہے کہ کھاد کی قیمت بڑھی ہے اور قلت بھی ہوئی ہے لیکن مسئلے کے حل کے لئے حکومت نے اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کمزوریوں کا اعتراف کررہے ہیں تو اپوزیشن بھی کرے، ہمارا چیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی ہے، ہم اپوزیشن کا مقابلہ سیاسی انداز میں کرنے کو تیار ہیں، لیکن مہنگائی کی وجوہات بھی تو جاننا چاہئیں، گیس و پیٹرولیم کی عالمی قیمتوں کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے، خوراک اور پام آئل کی عالمی سطح پر قیمتیں بڑھی ہیں، عالمی مارکیٹ کا اثر ہم پر بھی ہورہا ہے، کورونا کی وجہ سے طلب ورسد میں بھی فرق آیا ہے۔