نواز شریف وزیراعظم نہیں لیڈر بن کر فیصلہ کریں خورشید شاہ

دہشتگردی کے حالیہ واقعے کے بعد مذاکرات کی افادیت ختم ہوچکی، اپوزیشن لیڈر


INP/Monitoring Desk February 15, 2014
حکومت نے اپوزیشن سے کوئی رابطہ نہیں کیا، سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعے کے بعد مذاکرات کی افادیت ختم ہوچکی، کمزور پو زیشن میں طالبان سے مذکرات سے ملک کو فائدہ نہیں ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

نوازشریف وزیراعظم نہیں لیڈر بن کر فیصلہ کریں اگراب انھوں نے فیصلہ نہ کیا تو عوام کا اعتماد ہمیشہ کیلیے سیاستدانوں سے اٹھ جا ئے گا۔وہ جمعے کو سکھر ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ نئی لہر کے بعد حکومت نے اپوزیشن سے کوئی رابطہ نہیں کیا بلکہ وہ مذاکرات کے لیے طالبان کے پیچھے بھاگ رہی ہے۔

انھوں نے گفتگو کرتے ہو ئے سوال کیا کہ جب وزیرداخلہ کہہ چکے ہیں کہ اگراب بھی حملے ہوئے تویہ مذکرات کوسبوتاژکر نے کی کو شش قراردیا جا ئے گا توکیا اب بھی حالیہ واقعات کے بعد مذکرات کر نے کی گنجا ئش با قی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔