لاہور دھماکے میں بے حسی سامنے آگئی چند افراد لوٹ مار کرتے رہے

ہر طرف چیخ و پکار کے باوجود چند افراد نے موقع کو غنیمت جان کر پیسے اور پرائز بانڈ اٹھانا شروع کردئیے


ویب ڈیسک January 21, 2022
(فوٹو : فائل)

لاہو ر: سانحہ مری میں مقامی لوگوں کی بے حسی کے بعد لاہور انارکلی بم دھماکے میں بھی بے حسی کا واقعہ پیش آیا جس میں لوگ دھماکے کے بعد لوٹ مار میں مصروف رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے کے بعد منظرعام پر آنے والی فوٹیجز کے مطابق چند شہریوں نے لوٹ مار شروع کردی، دھماکہ پرائز بانڈ کے کاؤنٹر کے ساتھ ہوا جس کے بعد اردگرد آگ لگ گئی اور بھگدر مچ گئی۔ ہر طرف چیخ و پکار کے باوجود چند افراد نے موقع کو غنیمت جان کر پیسے اور پرائز بانڈ اٹھانا شروع کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور دھماکے کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ، دو گرفتار

اطلاعات کے مطابق 20 سالہ عبداللہ نامی پرائز بانڈ کا کاؤنٹر تھا جس پر تقریباً تین لاکھ روپے موجود تھے، دھماکے میں کاؤنٹر مالک عبداللہ بھی زخمی ہوا جو میو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

 


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں