ملزمان خود ساختہ جیت کی خوشیاں منارہے ہیں علی ظفر
الزام لگانے والوں کے ہر رابطے اور پیسوں کے حوالے سے خاموش نہیں رہوں گا، علی ظفر
لاہور:
گلوکار واداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ ملزمان جن کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں خود ساختہ جیت کی خوشیاں منارہے ہیں۔
علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کہا ان کی جیت جھوٹ غلط معلومات پر مبنی ہے، جس بات پر خوشیاں منائی جارہی ہے ایسا کوئی عدالتی حکم آیا نہیں، میں ایسی تہمت پر صبر کرتا رہا لیکن جلد ریکارڈ کو درست کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
گلوکار نے کہا جو بھی ہوا اس پر میں اکثر خاموش رہا، الزام لگانے والوں کے ہر رابطے اور پیسوں کے حوالے سے خاموش نہیں رہوں گا۔
واضح رہے کہ علی ظفر ان دونوں دبئی ایکسپو میں پرفارم کرنے گئے ہیں، دبئی ایکسپو میں پرفارمنس کی خبریں چلتے ہی سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف مہم شروع ہوگئی، اس سے قبل بھی متعدد بڑے پلیٹ فارمز پر علی ظفر کی شمولیت سے قبل ان کے خلاف سوشل میڈیا مہم شروع کی گئی۔