شدید برفباری میں امریکا کینیڈا سرحد پر نومولود سمیت 4 لاشیں برآمد

پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک شخص کو حراست میں لے لیا


ویب ڈیسک January 21, 2022
پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا، فوٹو: فائل

SHEIKHUPURA: امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر جمادینے والی سردی کے دوران 4 لاشیں ملی ہیں جن میں نومولود بھی شامل ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا امریکا سرحد پر دو الگ الگ مقامات سے 4 لاشیں ملی ہیں۔ چاروں افراد جمادینے والی سردی میں ٹھٹھر کر مر گئے تھے۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مقام سے میاں بیوی اور نومولود کی لاش ملی ہے جب کہ تھوڑی دور کے فاصلے پر ایک نوجوان کی لاش بھی ملی ہے۔

پولیس کے مطابق ان چاروں افراد کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ نے اس وقت اغوا کیا تھا جب یہ لوگ برفباری سے لطف اندوز ہونے آئے تھے۔
جس علاقے سے یہ لاشیں ملی ہیں وہاں درجہ حرارت منفی 35 سینٹی گریڈ تھا۔

ادھر امریکی پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسی علاقے سے پولیس انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا ہے جس کی گاڑی میں دو بھارتی شہریت بغیر سفری دستاویزات کے موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں